بچوں کا گلستان کی ٹیم کا پاکستان رائٹرز ونگ پر تقریب ہائی جیک کرنے کا الزام

ملتان(لکھاری آن لائن) خانیوال سے شائع ہونے والے بچوں کا گلستان کے تصور عباس سہو اور پاکستان رائٹرز ونگ کے درمیان فیس بک پر الزامات کی بوچھاڑ۔ یہ سلسلہ ضیاء اﷲ محسن کی ایک توجہ دلاؤ پوسٹ سے شروع ہوئی جس میں انہوں نے نشاندہی کی کہ بچوں کا گلستان کی تقریب کو پاکستان رائٹرز ونگ نے اپنی تقریب کے طور پر مقامی اخبار میں شائع کروایا۔ اس پر لکھاریوں نے پاکستان رائٹرز ونگ کو مودر الزام ٹھہراتے ہوئے وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ پاکستان رائٹرز ونگ کے ممبر محمد عبد اﷲ کی طرف سے وضاحت بھی پیش کی گئی اور انہوں نے اس بات کو کلیئر کیا کہ یہ خبر تصور عباس سہو کی باہمی رضا مندی سے شائع کروائی گئی ہے ۔ابھی تک یہ معاملہ کسی بھی طور سلجھنے میں نہیں آ رہا ہے اور دونوں طرف سے ایک دوسرے کی مذمت کی جا رہی ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.