’’لکھاری ‘‘نے شاہان علی خان کو ملٹی میڈیا انچارج مقررکر دیا

آصف اقبال کوبزنس اینڈ سرکولیشن کا منتظم ، عامر رضا، یاسر عباس ، شہزاد الطاف کو سوشل میڈیا کوآرڈینیٹرز مقرر کیا گیا

لکھاری( آن لائن نیوز) لکھاری مینجمنٹ کا اجلا س زیر صدارت معروف لکھاری اور منتظم اعلیٰ لکھاری آصف رضا بلوچ منعقد ہوا۔ اس آن لائن اجلاس میں لکھاری کے ایڈیٹر عاطر شاہین ، منتظم واجد ابرار، منتظم ای ایڈیشن زبیر امین بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں مختلف موضوعات پر کے ساتھ ساتھ لکھاری کی مزید بہتری اور ترقی کےلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر انتظامیہ نے شاہان علی خان کو ملٹی میڈیا انچارج بنانے کی باضابطہ منظوری دی۔ ان کے ساتھ ساتھ آصف اقبال صدیقی کو بزنس اور سرکولیشن انچارج اور عامر رضا ، یاسر عباس بلوچ ، شہزاد الطاف ثانی کو سوشل میڈیا ٹیم میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر شاہان علی خان ، شہزاد الطاف ثانی ، یاسر عباس بلوچ، عامر رضا بلوچ ، آصف اقبال صدیقی نے لکھاری کو مزید بہتر سے بہتر کرنے کا عزم دہرایا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.