نئے تجربات کے ساتھ باقاعدہ لکھنے کا آغاز کر دیا ہے:ندیم اختر

بچیوں کیلئے تعلیم و تربیت میں ان مشن سکوارڈ سیریز کا جون سے آغاز ہو رہا ہے،سیریز 50کارناموں پر مشتمل ہے

ملتان( عاطر شاہین) بچوں کے ادیب اور کاروان ادب اطفال پاکستان کے روح روان ندیم اختر نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قلمی سرگرمیاں تعطل رہنے کے بعد اب نئے سرے سے نئے تجربات کے ساتھ باقاعدہ لکھنے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی کڑی پاکستان کے کثیرالشاعت ماہنامہ تعلیم و تربیت لاہور میں ان مشن سکوارڈ سیریز کا جون میں ہونے جا رہا ہے۔ یہ سیریز خصوصا بچیوں کے لیے لکھی گئی جس میں بچیوں کی تربیت اور زندگی گزارنے کی مہارتوں سے کہانی کے انداز میں روشناش کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہر ماہ چھپنے والی یہ سیریز مکمل 50 کارناموں پر مشتمل ہے۔ندیم اختر کا کہنا ہے کہ اس نئے تجربے کو قارئین خصوصا چھوٹے بچے کس طور پسندیدگی سند دیتے ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.