پھول بھائی نے دلبرداشتہ ہو کر بچوں کے ادب سے کنارہ کشی اختیار کرنیکا فیصلہ کر لیا

چند بے ادب لوگوں کا منفی پروپیگنڈے کیساتھ کام کرنا ہمیشہ وطیرہ رہاہے،کالی بھیڑیں نکال پھینکیں: عبدالصمد مظفر
لاہور(لکھاری نیوز) ایک سو سے زائد کتابوں کے مصنف عبدالصمد مظفر المعروف پھول بھائی نے بچوں کے ادب سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ان کے اس فیصلے سے بچوں کے ادب میں غم و غصہ کی ایک لہر دوڑ گئی ۔ پاکستان میں بچوں کے ادب سے وابستہ شخصیات نے ان کے فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے انہیں کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔ اس سلسلے میں نمائندہ لکھاری سے ٹیلی فونک بات کرتے ہوئے پھول بھائی نے وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر موجود چند بے ادب لوگ جن کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے کہ انہوں نے منفی سوچوں اور منفی پروپیگنڈے کے ساتھ ناکام کوشش کی وہ لوگ بھی خبروں میں شامل رہے ۔ ان کے رویوں خصوصاً ان رویوں کے مقابلے میں ایسے ادیب جو انہیں اور مجھے اچھی طرح جانتے ہیں انہوں نے بھی چپ سادھ رکھی ہے جبکہ انہیں چاہیے کہ ایسے بے ادب جو کالی بھیڑیں ہیں انہیں اپنے دائرہ دوستاں سے باہر نکال پھینکیں وہ بھی خاموش تماشائی بن کر تماشہ دیکھ رہے ہیں ۔پھول بھائی نے کہا کہ میں نے دونوں طرف کے رویوں کو دیکھ کر یہ ہی فیصلہ کیاہے ۔ ہم عزت دار لوگ ہیں اوران بے ادب اور منفی سوچ کے حامل لوگوں سے جان چھڑانے کے لیے کنارہ کشی بہتر ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.