آفاق لیڈرز کلب کے زیراہتمام رحمت اللعالمین ﷺ ادبی ایوارڈز کا اعلان

ملتان(لکھاری نیوز)آفاق لیڈرز کلب پاکستان کے زیراہتمام ’’رحمت اللعالمین ﷺ ادبی ایوارڈز2017ء‘‘ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ امانت و دیانت، نیکی و بھلائی، عدل و انصاف اور بچوں سے شفقت و محبت جیسے عنوانات کے تحت حدیث و سیرت کہانیاں اور بچوں کی ذہنی سطح کے مطابق بامقصد نعتیں لکھنے والے اہل قلم کو گراں قدر انعامات دئیے جائیں گے۔مقابلے میں شرکت کے لئے ہر عمر کے اہل قلم کو دعوت دی گئی ہے۔لکھاریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی تحریروں کی تین عدد کاپیاں بذریعہ ڈاک آفاق اسلام آبادریجن ، آفس نمبر 4تھرڈ فلور،2000پلازہ،سیکٹر 1-8مرکز اسلام آباد پر 31اگست2017تک بھیجی جا سکتی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.