افسانہ نگار ’’ مریم جہانگیر ‘‘ اپریل میں پیا گھر سدھار جائیں گی

راولپنڈی (آصف رضا بلوچ سے ) پاکستان کی معروف ادیب اور منفرد اسلوب کی افسانہ نگار ’’مریم جہانگیر‘‘ اپریل میں پیا گھر سدھار جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ان کا نکاح 19 فروری کو بخیر و خوبی انجام پایا۔ انہوں نے لکھاری سے اپنی خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ان کے شوہر عثمان اقبال لاہور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آف ائیر ٹریفک مینجمنٹ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ شادی کے بعد وہ لاہور شفٹ ہو جائیں گی۔ مریم جہانگیرچونکہ ٹیچنگ کے شعبہ سے تعلق رکھتی ہیں اس لئے انہوں‌نے بتایا کہ کوشش کر رہی ہیں کہ انہیں لاہور ٹرانسفر مل جائے ۔ دوسری صورت میں وہ شادی کے بعد مجبورا انہیں جاب چھوڑنی پڑے گی۔ لکھاریوں نے ان کے نکاح اور ان کی شادی کے سلسلے میں اپنی نیک تنمائوں کا اظہار کیا ہے اور انہیں ڈھیروں دعائیں دی ہیں۔ لکھاری ٹیم کی پوری ٹیم کی طرف سے بھی ان کو اس موقع پر ڈھیروں دعائیں اور نیک تمنائیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.