امید روشنی اور دیگر کے اشتراک سے نعتیہ،تقریری اور ملی نغموں کا مقابلہ

مہمانان گرامی میں ڈاکٹر محمد فہیم ساجد ،اسلم طاہر انصاری ،سجاد جہانیہ ،مظہر نواز صدیقی تھے۔ انعامات کی بہار

ملتان(رپورٹ:مجیداحمد جائی)جس دن ملتان کی دھرتی پر بارش ہو جائے وہ دن عید سا ہوتا ہے ۔چہرے کِھل اُٹھتے ہیں اور مسکراہٹیں پھیل جاتیں ہیں ۔اس دھرتی کی خوشبو روح کو معطر کرنے لگتی ہے ۔یہ 6اپریل 2017بروز جمعرات کا دن ہے ۔رات بھر ملتان کی سر زمین پر بارش اپنی مستیاں کرتی رہی اور صبح موسم سُہانہ تھا ۔اُمید روشنی نے اِسی دن بوسن ہال میں شاندار تقریب کا انعقاد کر رکھا تھا ۔یہ پروگرام شمع گھی والے ،صابر ہوم ایمپیلائر ،ماہنامہ راہ علم اور ماہنامہ کرن کرن روشنی کے زیر اہتمام تھا۔اس پروگرام میں نعتیہ مقابلہ ،تقریری مقابلہ ،اور ملی نغمہ مقابلہ ہونا تھا۔ملتان کے مشہور ومعروف کالج یونیورسٹی کے طالب علم مقابلے میں شریک تھے۔پروگرام کا باقاعدہ آغا ز مقررہ وقت پر ہوا۔مہمانان گرامی میں ڈاکٹر محمد فہیم ساجد ،اسلم طاہر انصاری ،محمد سجاد جہانیہ ،خواجہ مظہر نواز صدیقی تھے ۔سب سے پہلے کمپیئرنگ کے فرائض ندیم اسلم نے سنبھالے ،تلاوت قرآن پاک کی آیت مبارکہ سے آغاز ہوا۔حافظ امجد صاحب نے پُر سوز آواز میں تلاوت کی ،ہال میں خاموشی کے پہرے لگ گئے ۔یاد الہی ہو اور محبوب کو یا د نہ کیا جائے کیسے ہو سکتا ،نعت رسول مقبول ﷺ کے لئے حافظ وقارالحسن کو دعوت دی گئی جنہوں نے ’’تیری جالیوں کے نیچے ،تیری رحمتوں کے سائے ‘‘پڑھ کر مدینہ پہنچا دیا۔نعت رسول مقبول ﷺ کے بعد پروگرام کے روح روا محترم جنید اکرم انصاری ،چیف ایڈیٹر کرن کرن روشنی علی عمران ممتاز نے آج کے اس مقابلے بارے بریف کیا۔اُس کے بعد قرات کا مقابلہ شروع ہوا۔جس میں حافظ محفوظ،حافظہ زینب بی بی ،نصیرحسین ،BZU حمینہ ،محمد الیاس مکی ایمرسن کالج،عکاشہ احمد،حافظ محمد طارق سائنس کالج،حافظ محمد وسیم اکرم اور بہت سے طالب علموں نے حصہ لیا ۔اس مقابلے کے جج سید فہیم ساجد صاحب تھے ۔اس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا جس میں ایاز محمد چشتی صاحب نے خصوصی حصہ لیا ۔حافظ فیضان الرحمن ،صبا شاہین ،وقاص مغیرہ اس کو دیکھ رہے تھے ۔،محمد یعقوب ثریا یاسمین ،شاہ زیب ،شاہد عباس،محمد ندیم ،ندا سلیم ،رمشا شفیق نے حصہ لیا۔یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے نعت شریف پڑھ کر سماں باندھ دیا ۔آصف رجوانہ صاحب کو اظہار خیال کے لئے دعوت دی گئی جنہوں نے خوبصورت اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ روشنی ،یہ جگنواندھیروں کو مٹا دیں گے ‘‘سید فہیم ساجد اس سلسلے کے جج تھے اُنہوں نے خوبصورت بات کہی کہ نعت کا مقابلہ ہو ہی نہیں سکتا ،نعت تو اُس ذات نے بھی پڑھ دی ۔خواجہ مظہر نواز صدیقی نے شائستہ گفتگو کرکے ہال میں بیٹھے سبھی لوگوں کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں ۔کسی نے ملتان کو عشق کی وادی کہا ،تو کسی نے ملتان کو سونا اُگلنے والی زمین کہا ۔قرات کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حافظ محفوظ ،حافظہ زینب،دوسری اورحافظ نصیر نے اول پوزیشن لی ۔اسی طرح نعت میں رمشہ شفیق تیسری ،محمد ندیم دوسری اور فیصح الرحمن نے اول پوزیشن لی ۔ملی نغموں میں محمد ذیشان تیسری ،سبطین الحسین دوسری ،آصف منہاس نے اول پوزیشن لی ۔سنجیدہ کیٹگری میں عمر شاہ تیسری ،ثانیہ عبید دوسری ،ناصر عباس نے اول پوزیشن لی ،اسی طرح مزاحیہ تقریری مقابلے میں فائزہ عمران ،تیسری ،زینب المظہردوسری ،حامد نے اول پوزیشن لی۔پروگرام کے آخر میں جیتنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.