بچوں کےلئے لکھنا چھوڑدیا ہے: بلال فیاض


ملتان(لکھاری آن لائن) ملتان سے پھول اور کلیاں‌سے اپنا نام بنانے والے بچوں کے معروف ادیب بلال فیاض نے لکھاری سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پڑھائی کی مصروفیات کی وجہ سے بچوں کےلئے لکھنا چھوڑ دیااور اب صرف افسانہ نگاری کرنے پر توجہ دے رہے ہیں مگر پڑھائی کی مصروفیات کی وجہ سے وہ بھی اتنی زیادہ نہیں لکھ رہے ہیں۔ واضح ہے کہ بلال فیاض یو ای ٹی سے فزکس میں ایم فل کر رہے ہیں۔ انہیں حال ہی میں سچی کہانیاں کراچی میں ان کے افسانہ ’’جراس‘‘ پر سچی کہانیاں ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے لکھاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ویسے تو بہت میگزین ہیں مگر نوجوان ادیبوں کےلئے یہ پہلا نیوز پیپر ہے جس نے میگزین سے ہٹ کر نئی روایت ڈالی ہے اور اس جو جاری و ساری رہنا چاہیے ۔ بہت جلد ہی لکھاری کےلئے کچھ افسانے لکھوں گا۔بلال فیاض اس کے علاوہ ماہنامہ دوشیزہ میں بھی افسانے لکھ رہے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.