سہ ماہی ادب اطفال کی تقریب رونمائی جولائی کے پہلے ہفتے لاہور میں منعقد ہو گی

ہم نے ہمیشہ منفرد اور اچھا کام کرنیوالے اداروں اور ادیبوں کی حوصلہ افزائی کے اقدام اٹھائے : حاجی لطیف

لاہور (شاہان علی خان ) سہ ماہی ادب اطفال کی تقریب رونمائی جولائی کے پہلے ہفتے لاہور میں منعقد ہو گی ۔ یہ تقریب رونمائی ادبی حوالے سے پاکستان میں نمایاں کام کرنے والی تنظیم وفائے پاکستان ادبی فورم کے زیر اہتمام لاہور میں منعقد ہوگی ۔ وفائے پاکستان ادبی فورم کے سرپرست اعلیٰ حاجی لطیف کھوکھر نے نمائندہ لکھاری کو بتایا کہ ان کی تنظیم نے ہمیشہ منفرد کاموں اور اچھا کام کرنے والے اداروں اور ادیبوں کی حوصلہ افزائی کے اقدام اٹھائے ہیں ۔ سہ ماہی ادب اطفال کا اجرا بھی بچوں کے ادب میں ایک منفرد کام ہے ۔ اس ضمن میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں سہ ماہی ادب اطفال کی تقریب رونمائی کو بڑے پیمانے پر کیا جائے جس میں لاہور اور گردو نواح کے ادبی حلقوں سے ادب سے وابستہ شخصیات کو دعوت دی جائے گی ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.