3ڈرامے لکھ رہا ہوں،بچوں کا میگزین شروع کرنے کا موڈ ہے: ابن آس

جیو، اے پلس اور اے آر وائی سے ڈرامے آن ائیر ہونگے،بچوں کیلئے دو ناول لکھے ہیں، لکھاری کی تعریف کی
ملتان(عاطر شاہین)کراچی کے رہائشی اور معروف لکھاری و ڈرامہ نگار ابن آس محمد نے لکھاری سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں ان دنوں تین ڈرامے لکھ رہا ہوں۔ایک جیو کے لیے’’کانٹوں پہ آشیانہ ‘‘ ( 100 قسطیں )،ایک اے پلس ٹی وی کے لیے ’’غریب زادی‘‘ ( 100 قسطیں ) اور ایک اے آر وائی کے لیے ’’جوانی کی ہوا ‘‘( 100 قسطیں )۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ بچوں کے لیے دو ناول لکھے ہیں جو رمضان میں اپنے ادارے سے ہی چھاپنے کا ارادہ ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ان کا بچوں کا ایک میگزین شروع کرنے کا موڈ ہے۔ انہوں نے لکھاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لکھاری بہت اچھا پرچہ ہے۔ پڑھ کر انہیں خوشی ہوئی ہے۔

Facebook Comments

Website Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.