8مئی کو لاہور میں اوج ادب کی فیملی ملن پارٹی کا اہتمام ہوا

پارٹی میں نامور لکھاریوں کے علاوہ دو ’’کنوارے‘‘ لکھاریوں نے بھی شرکت کی، مشاعرہ بھی ہوا

لاہور(لکھاری نیوز)8 مئی 2017ء کی شام کو لاہور شہر کے ہنگاموں سے دور Oasis golf & Aqua Resost میں اوج ادب کی فیملی ملن پارٹی کا اہتمام ہوا ۔ اس ملن پارٹی میں پیرمحل سے محترمہ ستارہ آمین کومل، خانیوال سے عبدالرؤف سمرا ،فیصل آباد سے امجد علی بھٹی، خانیوال سے محمد طارق سمرا لاہور سے محترمہ عنبرین خان ،سید سلمان گیلانی ،سلمان رسول ،م عالم ، لطیف ساحل ،جناب شبیر حسن اور میزبان عمران احمد خان بمعہ اہل خانہ شامل تھے۔ اس تقریب میں جہاں سب فیملیوں کے ساتھ آئے وہاں دو ” کنوارے ” لکھاری شہباز اکبر الفت اور ضیاء اللہ محسن نے خصوصی شرکت کی۔ خوب صورت ریزارٹ میں تمام سہولیات تھیں۔ گھڑ سواری ،تیر اندازی پیراکی، کشتی رانی اور سوئمنگ ہائی ٹی سے لطف اٹھانے کے بعد سوئمنگ پول کنارے مشاعرہ ہوا۔ اس کے بعد کلب میں انتہائی شاندار عشائیہ دیا گیا۔ یاد رہے اس سب کا اہتمام اوج ادب کے سپہ سالار عمران احمد خان نے نے کیا۔ مہمانوں کے قیام و طعام آمد و رفت کے تمام اخراجات انہوں نے ادا کیے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.