لکھاری کیرئیر کونسلر

جب بھی انسان اپنی رسیرچ مکمل کرتا ہے تو اس کو یہ لازمی علم ہوجاتا ہے کہ جس کی کھوج ہم برسوں کررہے ہیں اس کو قرآن پاک میں پہلے سے موجود ہوتا ہے جیسے اس دنیا کا وجود میں آنا۔ ایسی کئی اور باتیں ہیں جس کو سائنسدان مانتے آرہے ہیں ان لوگوں کو کیسے علم ہوا کس بنیاد پر انہوں نے اپنا کام شروع کیااس کی ابتدا ہوتی ہے علم کی لگن اور جستجو کرنے کی کوشش سے اگر وہ لوگ دن رات محنت کرکے اپنے مستقبل کو اچھا بنا رہے ہیں اوپر والا بھی ان کی مدد کرتا ہے ۔
جب تک ہم خود اپنے ساتھ مخلص نہیں ہوں گے تو کوئی بھی آپ کی ہاتھ پکڑ کر مدد نہیں کرپائے گا تعلیم کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیں جو کام کریں جو بھی پڑھیں ایمانداری سے پڑھیں ۔ایمانداری صرف اس چیز کا نام نہیں کہ کسی کی کھوئی ہوئی چیز واپس کردی جائے بلکہ دل لگا کر اور محنت سے پڑھنا بھی ایمانداری ہے میں اپنے ہر کالم میں ضرور کہنا پسند کرتا ہوں کہ جو کام بھی آپ کررہے ہیں چاہے وہ پڑھائی ہو یا کوئی جاب تو اس کو دل سے کریں جس سے انسان خود بھی مطمئن رہے گا اس کو اپنے کام سے پیار ہوگا تعلیم تو پھر آپ کی پوری شخصیت کی عکاسی کرتی ہے اس لیے اعلی تعلیم حاصل ضرور کریں ساتھ اعلی اخلاق بھی سیکھیں ۔
ہمارا مقصد آپ کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا اور ان چیزوں کے بارے میں بتانا ہے تاکہ طلباء کو ان چیزوں کے بارے میں اچھی طرح علم ہوجائے کیونکہ جو موجودہ حالات ہیں یہ بتاتے ہیں کہ لوگ پیسہ بنانے کے لیے بچارے غریب طلباء کو صرف انفارمیشن ہی غلط نہیں دیتے بلکہ مس گائیڈ کرکے نا صرف ان کو عدم دلچسپی والے پروگرام میں لے آتے ہیں جس سے ان کو آنے والے وقت میں احسا س ہوتا ہے وقت کا تفاضا ہے کہ نئے آنے والے طلباء نیو انفارمیشن اور ٹیکنالوجی سے updateرہیں زیادہ سے زیادہ ریسرچ ورک کریں اس سے آپ کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگاکیونکہ اب اتنے پروگرامز اتنی یونیورسٹیز آگئی ہیں کہ فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے کافی دوستوں نے اپنے سوالات مجھے بھیجے ہیں خاص کر طالبات اپنے لیے زیادہ فکر مند نظر آتی ہیں تو ان کو میں بتاتا چلوں ان کی ساری کنفویژن کے مسلے کا حل بھی موجود ہے میں نے زیادہ تر ایک سوال میں ہی بہت سارے سوالوں کا جواب دینے کی کوشش کی ہے اگر بھی آپ کو میری مدد کی ضرورت ہو تو آپ ایڈیٹر کو ای میل کر سکتے ہیں ۔
سوال۔میرے FScمیں مارکس اچھے ہیں75% ہیں لیکن میرا انجینئرنگ میں میرٹ نہیں بن سکا مجھے اب کیا کرنا چاہئے؟
جواب۔آپ کے پاس بہت زیادہ آپشن موجود ہیں اگر آپ لازمی انجینئرنگ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو فیس زیادہ برداشت کرنا پڑے گی کسی بھی PECکی منظورشدہ یونیورسٹی میں داخلہ مل جائے گا اگرگورنمنٹ یونیورسٹی میں پڑھنا ہے اور ٹیکنیکل ذہن رکھتے ہیں تو آپTechnology پروگرام میں داخلہ لیں باہر کے ممالک میں بھی ان کی مانگ بڑھ رہی ہے اس کے بعد softwareانجینئرنگ پروگرام ہے جو ایک زبردست آپشن ہے آنے والا اب سارا دور کمپیوٹر کاہے اس کے بعد کوئی آپشن ہے تو وہ لیکچرشپ ہے کسی بھی اچھے Subjectمیں بیچلر کرکے آپ ماسٹرز کریں اور لیکچرار بن جائیں
سوال۔سب سے بہترین یونیورسٹی کونسی ہے جس میں داخلہ لوں ؟
جواب۔اگر مارکیٹ ویلودیکھی جائے کہ کونسی یونیورسٹی بہت اچھی ہے تو اس میں پہلا نام پنچاب یونیورسٹی کا آئے گا جو پاکستان کی بڑی یونیورسٹی میں شمار ہوتی ہے اس یونیورسٹی میں پڑھنے والوں کی ڈگری کے ساتھ ایک برانڈ نیم ہوتا ہے جو ان کو بڑی بڑی کمپنیوں تک جا پہنچاتی ہے ان یونیورسٹیز کی اپنی ایک پہچان ہے UET,GIKI,LUMS,PIEAS,NUST,IST
اگر یونیورسٹی HECسے منظور شدہ پروگرام کروارہی ہے اس کے پاس Facultyبھی بہت اچھی ہے تو آپ ایسی یونیورسٹی میں داخلہ لے سکتے ہیں آپ HECکی ویب سائٹ سے ان ساری یونیورسٹیز کی لسٹ دیکھ سکتے ہیں ۔
سوال۔میں میڈیکل میں داخلہ نہیں لے سکی 85%میرے FScکے مارکس ہیں ؟
جواب۔آپ بالکل پریشان نہ ہوں اگر آپ دوبارہ کوشش کرنا چاہیں تو کرسکتی ہیں لیکن اگر آپ وقت بچانا چاہتی ہیں تو BDSاس کا دوسرا آپشن ہے اگر اس میں بھی نہیں ہوا تو آپ Pharmacyمیں آجائیں یہ بہت ہی خوب آپشن ہے یہ بھی ڈاکٹر کی ہی طرح کام کرتے ہیں اگر پرائیویٹ میڈیکل کالج میں بھی داخلہ لیں اس پروگرام کی فیس بھی مناسب ہے اس میں داخلہ مل جائے گا
تیسرا آپشن DVMویٹرنری ڈاکٹر ہے اس کی worthدن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اس فیلڈ میں داخلہ بھی زبردست ہے
سوال۔پرائیوٹ میڈیکل کالج میں داخلہ لینا چاہیے؟
جواب۔میرے لحاظ سے پرائیوٹ میڈیکل کالجز میں داخلہ لینا ایک عام طالب علم کا کام نہیں کیونکہ اس میں صرف وہی پڑھتے ہیں جن کا میرٹ نہیں بن پاتا اور وہ لاکھوں میں فیس بھی برداشت کر سکتے ہیں اگر آپ کے پاس اتنے پیسے ہیں جس سے آپ ڈگری کرسکتے ہیں تو کرلیں ورنہ یہ ایک بہت زیادہ مہنگی تعلیم ہے
NUMSاس لحاظ سے بہت زیادہ اچھی ہے آپ اس میں داخلہ لیں اس میں آپ ڈگری کرسکتے ہیں فیس تھوڑی گورنمنٹ کالج سے زیادہ ہوتی ہے لیکن اس پرائیوٹ میڈیکل کالج سے کہیں زیادہ اچھی اور مناسب ہوتی ہے
سوال۔میں باہر کسی ملک میں اپنی بیچلر ڈگری کرنا چاہتا ہوں اور ماسٹرزبھی بہتررہنمائی کریں ؟
جواب۔اگر آپ باہر تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سب سے آسان راستہ تو چائنا سکالرشپ ہے اس میں آپ کوILETSکی بھی زیادہ تر ضرورت نہیں ہوتی سکالرشپ حاصل کریں وہیں بیچلر کریں اور ماسٹرز کے لیے یورپ چلے جائیں یہ ایک بہت بہترین راستہ ہے اگر آپ ماسٹرز کے لیے جانا چاہتے ہیں تو آپ یورپ کا رخ کریں ان کی سکالرشپ زیادہ تر گرمیوں میں ہی آتی ہیں سکالرشپ پر یورپ جائیں پڑھیں بھی اور سیر بھی کریں۔
باہر کے لیے آپ پہلا کام ILETSلازمی ہے اس کو آپ کریں کم از کم چھ بینڈ(6 BAND)لازمی لیں اور اپنی کوشش کبھی ترک مت کریں اور اس کے لیے آپGRE لازمی کریں ایک بار لاززمی اپنی قسمت کو آزمائیں کیونکہ امریکہ کے لیے GREلازمی ہے جو ILETS کرچکے ہیں اس کی تیاری کریں یہ باہر جانے کی کنجی ہے آپ کی قسمت آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے اس کو جس طرح چاہیں بنائیں ۔
اس میں جو کچھ بھی آپ کو بتایا جاتا ہے میری کوشش ہوتی ہے زیادہ سے زیادہ آپ کو انفارمیشن دے سکوں تاکہ آپ کی زیادہ اچھی رہنمائی ہوسکے میں آپ کی بہترین رہنمائی کی کوشش کروں گا ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.