نامور ادیب اور محقق محمد علی چراغ انتقال کر گئے

لاہور(لکھاری نیوز) پاکستان کے نامور ادیب اور محقق محمد علی چراغ گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔ انہیں شاہ کمال قبرستان رحمان پورہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ کرم آباد کے مقامی پارک میں ادا کی گئی ۔ جس میں نامور اہل قلم حضرات نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ محمد علی چراغ نے ملک کے نامور اداروں میں اپنی خدمات سر انجام دیں۔ جس میں نیشنل بک سنٹر ، نیشنل بک کونسل آف پاکستان ، نیشنل بک فائونڈیشن جیسے نامور ادارے شامل ہیں۔ ان دنوں وہ مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ میں بطور ریسرچ آفیسر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔ وہ بچوں کے معروف رسالے تعلیم وتربیت کے مدیر بھی رہے ۔ 45 کے قریب کتابوں کے خالق کی عمر 74برس تھی ۔ انہوں نے اپنے دور میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لئے بھی ڈرامے لکھے ۔ انہیں نامور ادیب ، قدرت اللہ شہاب ، ابن انشاء ، ممتاز مفتی ، اشفاق احمد اور فہمیدہ ریاض کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ لکھاریوں نے اس غم کی گھڑی میں ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.