کرم ایجنسی سے ‘‘بزم تعلیم‘‘ کا اجراء

کرم ایجنسی (لکھاری نیوز)یہ بات کسی ذی عقل انسان پر مخفی نہیں کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچوں کی تربیت بھی ازحدضروری ہے۔ایک اچھے سکول سے پڑھنے کے بعد بھی اگر بچہ بدتمیز ہے تو پھر تعلیم کسی کام کی نہیں ۔ یہ بات کرم ایجنسی کے صحافی، کالم نگار مفتی محمد کریم نے کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارٹون ،ہیری پوٹر ،بیٹ مین، زکوٹاجن کی زندگیوں سے نکال کرعدل فاروق، صدقِ ابوبکر اور شجاعتِ علی کی طرف لانا ہے۔اسی نیک جذبے کے تحت وادی کرم ایجنسی سے “بزم تعلیم سیریز” کے نام سے سلسلہ وارمجلے کاآغازہورہاہے جو تمام تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کے دینی واخلاقی تربیت اوران میں تقریری وتحریری ذوق کو اجاگرکرنے کے لئے کام کرے گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.