افسانہ نگاری ایک مشکل اور محنت طلب کام ہے :دیا خان بلوچ

افسانہ نگاری میں نام بنانا چاہتی ہوں،لکھاری ادبی صحافت کا علمبردار رہے گا: لکھاری سے گفتگو
لاہور(شاہان علی خان سے) نوجوان ادیب اور افسانہ نگار دیا خان بلوچ نے لکھاری سے اپنی خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ افسانہ نگاری ایک مشکل اور محنت طلب کام ہے ۔ اس کیلئے نہ صرف بہت زیادہ مطالعہ ، مشاہدہ بلکہ معاشرے کی اندر موجود بہت ہی تلخ اور گھناونی حقیقتوں سے آشنا ہونا پڑتا ہے ۔ تب جا کر افسانہ نگار ایک اچھا افسانہ لکھ پاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کچھ عرصہ کیلئے ادبی دنیا سے اپنی مصروفیات کی وجہ سے دور ہو گئی تھیں مگر ابھی ایک بار پھر وہ اپنا ناطہ قلم سے جوڑنے میں کامیاب ہو گئیں ہیں اور حال ہی میں وہ اپنے نئے افسانے پر کام کر رہی ہیں جو کہ بہت جلد ہی قارئین کے سامنے ہو گا۔ یاد رہے کہ دیا خان بلوچ کی تحاریر کتاب گھر ، کرن کرن روشنی اور بچوں کے گلستان کی زینت بن چکی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.