بچوں کے ادیبوں کیلئے خوشخبری، رسائل میں شائع ہونیوالی تحریروں پر انعام دینے کا فیصلہ

انعامات کا سلسلہ جون سے شروع ،چلڈرن رائٹرز ویلفیئر فنڈ ابوالحسن ، حاجی لطیف کھوکھر اور عبدالصمد مظفر پر مشتمل ہے

لاہور(عاطر شاہین سے)بچوں کے رسائل میں لکھنے والے ادیبوں کی دیرینہ خواہش کو مدِنظر رکھتے ہوئے چلڈرن رائٹرز ویلفیئر فنڈ کے زیر اہتمام ہر ماہ پاکستان بھر سے شائع ہونے والے بچوں کے رسائل میں اوّل، دوم اور سوم نمبر پر آنے والی تحاریر پر متعلقہ رسالے کے مدیر کے فیصلے کی روشنی میں نقد انعامات دینے کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انعامات کا یہ سلسلہ (ان شاء اللہ) جون 2017ء سے شروع ہو جائے گا، یعنی جون 2017ء میں چھپنے والی تحریروں پر بھی انعامات دئیے جائیں گے۔چلڈرن رائٹرز ویلفیئر فنڈ، ابوالحسن طارق کی سربراہی میں حاجی محمد لطیف کھوکھر اور عبدالصمد مظفر ( پھول بھائی) پر مشتمل ہے ، چونکہ متذکرہ تینوں اشخاص اس کام کو اپنی مدد آپ کے تحت سر انجام دے رہے ہیں ، اس لیے ابتدا میں انعامات کی رقم قلیل ہو گی۔ (حتمی رقم، رسائل کے مدیران کی طرف سے موسول ہونے والے نتائج کے بعد طے کی جائے گی) ، تاہم بعدازاں بچوں کے ادیبوں کی فلاح و بہبود کے اس کام میں مخیر حضرات سے زرِتعاون کی تعاون کی اپیل کی جائے گی اور رقم کی دستیابی کی صورت میں انعامات کی رقم بتدریج بڑھا دی جائے گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.