بلال فیاض کے توازن کےلئے دوشیزہ رائٹرز ایوارڈ

ملتان(لکھاری آن لائن )ملتان کے نوجوان افسانہ نگار بلال فیاض کے ماہنامہ دوشیزہ کے مارچ 2017 کے شمارے میں شامل افسانے توازن کو ایک بار پھر قارئین کی پسندکی بنا کر دوشیزہ ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے ۔ اس بات کا اعلان اپریل کے دوشیزہ کے شمارے میں کیا گیاہے ۔ ان کو یہ ایوارڈ دوشیزہ کے زیر اہتمام ایک تقریب میں دیا جائے گا۔ لکھاریوں نے بلال فیاض کی اس کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔ بلال فیاض نے لکھاری کے ساتھ خصوصی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا لکھا ہوا قارئین پسند کرتے ہیں یہ قارئین کی ذرہ نوازی ہے ان کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے قارئین کو متنوع اور موجودہ معاشرے کے حالات کے مطابق کچھ پڑھنے کےلئے دے سکیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ لکھاری کےلئے بھی افسانہ لکھ رہے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.