جناح لائبریری خانیوال میں یک روزہ رائٹرز تربیتی کانفرنس

خانیوال( نمائندہ لکھاری )ادب کے فروغ اور ادیبوں کی حوصلہ افزائی کے لیے رائٹرز ویلفیئر فاؤنڈیشن اینڈ ہیومن رائٹس پاکستان کا کردار قابل تعریف اور قابل فخر ہے اور میں آفاق احمد خان کی ادب کوششوں کو سلام پیش کرتا ہوں ‘ان خیالات کا ا ظہار اعجاز مہاروی سینئر اینکر پرسن پی ٹی وی‘آرگنائزر پی ایف سی نے گزشتہ دن جناح لائبریری خانیوال میں یک روزہ رائٹرز تربیتی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادب اور ادیبوں کی سرپرستی کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات ہونے چاہئیں اور انشاء اللہ ہم اس سلسلہ میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ تقریب سے ملک محمد سلمان مرکزی صدر پی ایف سی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائٹرز ویلفیئر فاؤنڈیشن اینڈ ہیومن رائٹس نے ملکی سطح پر ایک بہترین پروگرام کا انعقاد کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ملک میں ادب اور ادیب کی سرپرستی کرنے والوں کی کمی نہیں ہے اور پی ایف سی اس سلسلہ میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے ۔ ممتاز سینئر صحافی‘تجزیہ نگار عبداللطیف انور (سابق صدر پریس کلب ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ادب کے فروغ کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں میں تنظیم کے مرکزی صدر آفاق احمد خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ہر موڑ پر ان کا ساتھ دیں گے ۔
سینئر صحافی و کالم نگار امتیاز علی اسد نے کالم نگاری کیسے کی جائے پر لیکچر دیا اور انہوں نے حاضرین کو کالم نگاری کے رموز سے آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں میاں عبدالوحید عمرانہ نے قلم کی حرمت پر خوبصورت لیکچر دیا اور حاضرین کو قلم کی حرمت کا پاس کرنے کا درس دیا۔ تقریب سے حاجی محمد یوسف صدیقی(کالم نگار) آفاق احمد خان (مرکزی صدر )شہزاد اسلم راجہ (مرکزی جنرل سیکرٹری) چوہدری احسان باری(ضلعی صدر پی ایف سی وہاڑی)‘چوہدری خالد‘چوہدری تنویر سرور(آرگنائزر پی ایف سی لاہور) محمد ریاض پرنس (ضلعی صدر پی ایف سی اوکاڑہ)حافظ محمد زاہد (معروف کالم نگار) اسامہ منور(کالم نگار) عبداللہ نظامی (چیف ایڈیٹر تعمیر ادب لیہ)شازیہ منظور (فیچر رائٹر) عبدالعزیز چشتی(سینئر رائٹر) اسلم جاوید ہاشمی (شاعر)محمد طارق سمرا(سینئر رائٹر) شاہد فاروق( سینئر رائٹر) محمد نواز (سینئر رائٹر) سلیم یوسف‘سجاد انور اور دیگر نیخطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں تنظیم کے زیر اہتمام ہونے والے مقابلہ مضمون نویسی کے شرکاء میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.