محمود ظفر اقبال ہاشمی کا چوتھا ناول ’’میں جناح کا وارث ہوں‘‘ شائع ہو گیا

چائلڈ لیبر اور قیادت ناول کے سلگتے موضوعات ہیں،کاپیاں بک ہو چکی ہیں، خصوصی ڈسکاؤنٹ بھی ہے

پیر محل (ستارہ امین کومل)معروف ناول نگار محمود ظفر اقبال ہاشمی کا چوتھا ناول ‘میں جناح کا وارث ہوں شائع ہوگیا ہے۔ یہ ناول پاکستان کا مقدمہ ہے جو نوجوان نسل کے لئے بہت محنت اور تحقیق کے بعد لکھا گیا ہے۔ چائلڈ لیبر اور قیادت اس ناول کے دو سلگتے ہوئے موضوعات بھی ہیں۔ اس ناول کو اشاعت سے پہلے ہی بے انتہا مقبولیت حاصل ہو چکی ہے جس کی بنیادی وجہ اس کا منفرد اور ولولہ انگیز نام بھی ہے۔ محمود ظفر اقبال ہاشمی کے قارئین جہاں اس ناول کی اشاعت پہ بیحد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کثیر تعداد میں پیغامِ تہنیت بھیج رہے ہیں وہاں اپنی اپنی کاپیاں بہت پہلے سے بک بھی کروا چکے ہیں۔ اس ناول کی اشاعت پر محمود ظفر اقبال ہاشمی گروپ ممبران اور قارئین کے لئے خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اہتمام کیا گیا ہے اور 800 روپے کی قیمت والا یہ شاندار ناول رمضان المبارک کے آخر تک 550 روپے کی خصوصی قیمت پر دستیاب تھا۔ یاد رہے ہاشمی صاحب کے پہلے تین ناول ‘سفید گلاب’، ‘اندھیرے میں جگنو’، ‘ قلم قرطاس اور قندیل’ شائع ہوکر پہلے ہی قارئین اور ادبی حلقوں میں ملک گیر سند پذیرائی حاصل کرچکے ہیں۔ ہم بھی اس تاریخی ناول کی اشاعت پر محمود ظفر اقبال ہاشمی صاحب کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.