معروف شاعرہ فرزانہ ناز انتقال کر گئیں

ملتان(لکھاری آن لائن ) پاکستان کی معروف شاعرہ فرزانہ ناز آج انتقال کر گئیں۔ واضح رہےکہ وہ قومی کتاب میلہ کی اختتامی تقریب کےبعد حادثاتی طور پر سٹیج سے نیچے گر گئیں تھیں۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں۔ قومی کتاب میلہ پاک چائنا فرینڈشپ میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس آڈیٹوریم کے مین ہال میں سٹیج اور حاضرین کے درمیان حد فاصل کے طور پر ایک کھائی نما خالی جگہ رکھی گئی ہے جس کا فرش سنگ مر مر کا ہے ۔ فرزانہ ناز سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ پائیں‌اور سر کے بل اس خالی جگہ میں گر گئیں۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ ملک بھر کے لکھاریوں نےا س اندوہناک حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے خاندان سے اظہار افسوس کیا ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.