’’نذیر انبالوی اور بچوں کا ادب ‘‘ایم فل میں مقالے کا اہتمام

جنید نجیب نے مکمل کیا ہے ، 2016 میں نذیر انبالوی کی 310 کہانیاں شائع ہوئی ہیں
فیصل آباد (عکاشہ نیازی سے)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے لاہور کے معروف لکھاری نذیر انبالوی کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ایم فل میں ایک مقالے کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا عنوان ہے’’نذیر انبالوی اور بچوں کا ادب‘‘اسے جنید نجیب نے مکمل کیا ہے۔ نذیر انبالوی اس وقت پاکستان میں بچوں کے سب سے معروف اور پسندیدہ ادیب ہیں۔ 2016 میں ان کی 310 کہانیاں صرف ان کے اپنے نام سے شائع ہوئی ہیں اس کے علاوہ ان کی کئی تحریریں قلمی ناموں سے بھی شائع ہوئی ہیں۔ اب تک کل 60 کتابیں اور 4ناول شائع ہو چکے ہیں۔ عنقریب رابعہ بک ہاؤس ان کی 10کتابیں شائع کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.