پاکستان رائٹرز ونگ کے زیر اہتمام قومی تربیتی کنونشن برائے اہل قلم

ننکانہ صاحب(لکھاری آن لائن) نوجوان ادیبوں کی تربیت کا مشن لئے پاکستان رائٹرز ونگ کے زیر اہتمام قومی تربیتی کنونشن برائے اہل قلم 26 مارچ 2017 کو ڈسٹرکٹ کونسل ہال ڈی سی او کمپلکس ننکانہ صاحب میں منعقد ہو گا۔ تقریب کی صدارت محمد انوار زاہد صاحب اور رائے محمد ناصر خان صاحب کریں گے۔ مہمانان خصوصی میں محترم برجیس طاہر، محترمہ سائرہ عمر ، محترم ڈاکٹر محمد شاہد سرویا، محترم شہزاد فراموش اور محترم شہزاد احمد ورک شامل ہوں گے ۔ اس موقع پر معروف دانشور اور ادیب بھی خطاب کریں گے جن میں معروف کالم نگار سجاد جہانیہ کالم نگاری ، زاہد حسن افسانہ ، ناول اور داستان نویسی ، پروفیسر اختر حسین عزمی اصلاح معاشرہ اور اہل قلم ، اشفاق احمد خان ادب اطفال ، فہد شہباز کاکڑ الیکٹرانک میڈیا ، سید بدر سعید خبر نگاری کے موضوع پر اظہارخیال کریں گے ۔ پاکستان رائٹرز ونگ کے چیئرمین مرزا یسین بیگ کے مطابق تقریب میں معروف لکھاری شرکت کریں گے جنہیں دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ تقریب میں بطور مہمانان اعزاز احتشام جمیل ، رضیہ رحمن ، عبد اللہ نظامی ، ولی محمد عظمی ، وقاص احمد خان،عقیل خان ، الطاف احمد ، حسیب اعجاز عاشر، شہزاد اسلم راجہ ، مہر شوکت علی شامل ہوں گے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.