کرم رائٹرزفور م کے زیراہتمام دس روزہ میڈیاورکشاپ کا انعقاد

مفتی کریم نے ذرائع ابلاغ،فن صحافت کی تاریخ پرروشنی ڈالی، شرکاء کورس میں اعزازی اسناد اور انعامات کی تقسیم

کرم ایجنسی (لکھاری نیوز)کْرم رائٹرزفور م کے زیراہتمام دس روزہ میڈیاورکشاپ اختتام پذیر۔تفصیلات کے مطابق کرم رائٹرزفورم کے زیراہتمام نوجوانان وطن کو فن صحافت سے روشناس کرانے کیلئے دس روزہ صحافت کورس کا انعقادکیا گیا تھاجس میں وادی کرم ایجنسی کے نوجوان صحافی، کالم نگار مفتی محمدکریم اختراورکزئی نے نوجوانوں کوخبرنگاری، مضمون نگاری، کالم نگاری، مقالہ نگاری، اورفن صحافت کے دیگراہم موضوعات کی تربیت دی۔ بروزبدھ بعدنمازظہرآکسفورڈپبلک سکول صدہ میں اختتامی تقریب تھی جس میں کثیرتعدادمیں نوجوانوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی کریم اختراورکزئی نے کہاکہ صحافی کاکام معاشرے میں رونماہونے والی تمام تر برائیوں کی نشاندہی کرناہوتاہے۔ ایک نظریاتی صحافی کے سامنے معاشرے کی اصلاح، خیرکی بات پھیلانے، بدی کو روکنے جیسی اعلیٰ وارفع مقاصد ہوتے ہیں وہ انہی مقاصدکے پیش نظر قلم اٹھاتاہے۔محمدسلیم نے کہاکہ صحافت ریاست کاچوتھاستون ہے۔ آکسفورڈسکول کے پرنسپل نائب خان نے کہاکہ ہمارے وطن کے مسائل کو اجاگرکرناصحافیوں کافریضہ ہے اور ان کے ساتھ تعاون کرناہماری فریضہ ہے۔ انہوں نے نوجوان عالم دین، ادیب مفتی کریم اختراورکزئی کے کرم ایجنسی کے نوجوانوں میں تحریر وتقریری ذوق پیدانے کے لئے بہترین اقدامات اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔آخرمیں شرکائے کورس میں اعزازی اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے اور ٹی پارٹی کے ساتھ تقریب اختتام پذیرہوئی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.