کرن کرن روشنی کی طرف سے انمول رشتے نمبر کا اعلان

ملتان( لکھاری آن لائن ) ملتان سے شائع ہونے کرن کرن روشنی ڈائجسٹ نے مئی میں انمول رشتے نمبر شائع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں کئے گئے اعلان کے مطابق لکھاری ساتھی اپنی تحاریر ، مضامین اور نظمیں جن میں انمول رشتے (ماں ، باپ ، بہن ، بھائی ) کے حوالے سے ہوں 15 اپریل 2017 تک بھیج سکتے ہیں۔ اس شمارے کے انچارج مجید احمد جائی ہوں گے۔ علی عمران ممتاز کے مطابق بہترین تین کہانیوں پر کرن کرن روشنی کے ہی رکن ڈاکٹر عبید اللہ کی طرف سے روشن ادب ایوارڈ اور کیش انعامات دیئے جائیں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.