گلستان کہانی : ساجد حسین نقشبندی نے میدان مار لیا

ملتان(لکھاری آن لائن )خانیوال سے شائع ہونے والے بچوں کے میگزین بچوں کا گلستان سیریز کی تیسری کے موقع پر ہونے کہانی کے مقابلے جنگل کہانی کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ ان نتائج کا اعلان بچوں کا گلستان کے زیر اہتمام تیسری سالگرہ تقریب بمقام ملتان ٹی ہائوس میں کیا گیا۔ نتائج کے مطابق ملتان کے نوجوان لکھاری ساجد حسین نقشبندی کو اول انعام کاحقدار قراردیا گیا ہے ۔ کراچی کی لکھاری شہلا کرن کو دوسرا ، ملتان کی بینا رانی کو تیسرا اور کراچی کی ہی لکھاری شاہانہ جمال سید کو بھی تیسرا انعام دیا گیا ہے ۔ لکھاری نے پوزیشن حاصل کرنے والے لکھاریوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ اس کے علاوہ خصوصی انعامات حاصل کرنے والوں میں سمیرانوار، علی ارمغان،رابعہ شاہین ، بنت اسحاق، نواز اسلم، رجب علی ، احمد رضا انصاری ، حافظ معاویہ ظفر، جویرہ ثنا، زبیر ارشد، صالح جوئیہ اور طارق جاوید ہاشمی کے نام شامل ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.