لکھاری میں خوش آمدید

اداریہ
998
1

قارئین کرام!

السلام علیکم۔

امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ میں، آصف رضا بلوچ ، واجد ابرار اور زبیر امین ، شاہان علی خان ،آصف اقبال صدیقی ایک بار پھر ادیبوں کی خبروں، انٹرویوز، کالموں اور شعرو شاعری سے سجے نیوز لیٹر’’لکھاری سیریز‘‘ کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔ وہ سفر جو ہم نے گیارہ سال پہلے ایک تشنہ خواب کی صورت میں’’قلمکار‘‘ کی صورت میں ادھورہ چھوڑ دیا انہی نقوش گم گشتہ پر قدم جمانے کی کوشش کا نام لکھاری ہے۔ ’’قلمکار سیریز‘‘ کو لکھاریوں نے نہ صرف بے حد پسند کیا تھا بلکہ بے حد پذیرائی بھی بخشی تھی۔لیکن پھر کچھ وجوہات کی وجہ سے قلمکار سیریز کی اشاعت مزید جاری نہ رکھ سکے۔ مگر ایک بار پھر ہمارے ان ننھے قدموں کا سہرا آصف رضا بلوچ، زبیر امین کو جاتا ہے جن کو ہم لکھنے پر تو ’’کچا پکا‘‘ آمادہ کر چکے ہیں اور وہ ابھی بھی ادب اور ادیبوں کے درمیان اتنا ہی رہنا چاہتے ہیں جس کا ثبوت پہلے قلمکار اور اب لکھاری کی صورت میں ہے ۔ ہم سب کی کاوش اور جدوجہد کے بعد ہم ایک اور نیوز لیٹر’’لکھاری سیریز‘‘ منظر عام پر لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔چونکہ بہت وقت گزر چکا ہے اور بہت ساری چیزیں بھی تبدیل ہو چکی ہیں۔ سوشل میڈیا ، الیکٹرونک میڈیا نے بہت ساری چیزوں کو آسان کر دیا ہے اس لئے ہو سکتا ہے کہ لکھاری کو بناتے وقت ہم سے کوئی کوتاہی ، کوئی کجی یا کوئی گوشہ تشنہ رہ گیا ہوتو ہمیں بتائیے اور ہمارا ساتھ دیجئے تاکہ ہم لکھاری کو مزید بہتر بنا سکیں۔ لکھاری صرف آپ لوگوں کے تعاون سے ہی جاری رہ پائے گا۔
قارئین کرام! ’’لکھاری سیریز‘‘ کا مقصد جہاں ادیبوں کی ترجمانی کرنا وے وہاں نئے لکھاریوں کو بھی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ علاوہ ازیں لکھاریوں کو متعارف کرانا اور نئے لکھاریوں کو سینئرز سے سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا بھی ہے ۔ اگر ہم لکھاری کے مقصد کو اختصار سے بیان کرنا چاہیں تو صرف یہ جان لیں کہ ـ’’ انداز بدلیں ۔ سوچ بدلیں……‘‘ اس سوچ کے ساتھ ہم کیا کیا بدلیں گے اس کیلئے آپ کو لکھاری سے جڑے رہنا ہو گا ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ قارئین کی دلچسپی کے لئے’’لکھاری سیریز‘‘انٹرنیٹ پر بھی موجود ہوگا ۔
آپ کو ’’لکھاری سیریز‘‘کیسا لگا۔ اس میں کیا نئی چیزیں ہونی چاہئیں۔ آپ اپنی تجاویز سے ضرور مطلع کریں تاکہ آپ کی دلچسپی اور تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا شمارہ ترتیب دیا جائے۔کسی لکھاری کے بارے میں کوئی خبر بھیجتے وقت خبر کی صداقت اور معیار کو ضرور مدنظررکھیں۔
اللہ آپ سب کا نگہبان ہو۔
عاطر شاہین
[email protected]

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.