اہل قلم کے درمیان نفرتیں: کیوں؟ لکھاری کا ملک گیر سروے

ملتان(لکھاری آن لائن ) لکھاری سیریز ملتان نے اپنے منفرد انداز شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی ایسا قدم اٹھایا ہے جس شاذ ونادر زیر بحث لایا جاتا ہے۔ وہ موضوع ہے کہ اہل قلم کے درمیان نفرتیں، حسد ، عداوتیں ، اختلافات ہیں۔ اس سلسلے میں لکھاری سیریز کے ایڈیٹر عاطر شاہین کی ہدایت پر ملک بھر کے لکھاریوں کے درمیان اس موضوع کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ اس سروے کا موضوع ’’ اہل قلم کے درمیان نفرتیں ، کیوں‘‘ ہے۔ اس پر ملک بھر کے تمام اہل قلم کو اپنی رائے دینے کی دعوت دی گئی ہے ۔ لکھاری کے ایڈیٹر کے مطابق اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ لکھاری ادب کا ایک قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں مگر شروع دن سے ابھی تک ہم نے اس چیز کو محسوس کیا ہے کہ بہت سے لکھاریوں کے درمیان نہ صرف نفرتوں کا خلیج حائل ہے بلکہ وہ ایک دوسرے کے صورت دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے ہیں۔ حالانکہ دونوں کو اس بات پر ناز ہے کہ وہ ادب کی خدمت کر رہے ہیں۔ اہل قلم تو محبت کے سفیر ہوتے ہیں ان کے قلم سے ہمیشہ محبت اور امن کا پیغام پھیلتا ہے مگر وہ ایک دوسرے کے بارے میں اتنی رنجشیں رکھتے ہیں کہ انہیں ضبط تحریر میں لانا مشکل ہے ۔ اس کےلئے ہم نے اس چیز کا بیڑا اٹھایا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو ان نفرتوں کی خلیج کو پاٹا جا سکے اور آپس میں محبتیں بانٹی جا سکیں۔ اہل قلم حضرات بھر پور انداز میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔ اس کےلئے وہ فیس بک پر اپنی آراء میسج کر سکتے ہیں اس کے علاوہ وہ ہمیں ای میل کر سکتے ہیں [email protected]

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.