بچوں کا گلستان کے زیر اہتمام رائٹرز کنونشن 16 اپریل ٹی ہاوس ملتان میں ہوگا

ملتان (لکھاری آن لائن) خانیوال سے تعلق رکھنے والے بچوں کے میگزین بچوں کا گلستان کے ایڈیٹر تصور عباس سہو کے اعلان کے مطابق بچوں کے گلستان کی سالگرہ کے موقع پر بچوں کے گلستان کے زیر اہتمام تیسرا رائٹرز کنونشن 16 اپریل 2017ء کو ملتان ٹی ہائوس میں منعقد ہو گا ۔ اس کےلئے انہوں‌نے ملک بھر کے ادیبوں اور قارئین کو دعوت عام دی ہے ۔ تقریب کا وقت صبح نو بجے کا طے کیا گیا ہے ۔ اس تقریب میں بچوں کے ادیبوں کی کتب کی تقریب رونمائی کے ساتھ ساتھ قارئین کےلئے خصوصی تحائف ، گلستان کہانی کے نتائج کے اعلان کے ساتھ جیتنے والوں کو بھی انعامات دیئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں تمام شریک کنونشن کےلئے خوبصورت تحائف کا بندوبست کیا گیا ہے۔اس موقع پر بچوں کے گلستان کے بہترین لکھاریوں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ کنونشن میں بچوں کے گلستان کی سالگرہ کے حوالے سے کارڈز بنا کر لانے والوں کو خصوصی طور پر سرپرائز تحائف دیئے جائیں گے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.