بچوں کے معروف ادیب کمال ایوب صدیقی نے دوبارہ جنگ گروپ جوائن کر لیا

ملتان (عاطر شاہین سے )ملتان سے بچوں اور نوجوانوں کے معروف ادیب کمال ایوب صدیقی نے ایک بار پھر جنگ گروپ جوائن کر لیا ہے ۔ واضح رہے کہ کمال ایوب صدیقی اس سے پہلے جنگ گروپ میں بطور سب ایڈیٹر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے اور انہوں‌ نے بعد میں جنگ گروپ کو چھوڑ دیا تھا اور اب فروری 2017 سے وی ایک بار پھر جنگ میں ای ایم ڈی سیکشن میں اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔ لکھاریوں نے ان کےلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ کمال ایوب صدیقی کو ملتان میں بچوں کے اور نوجوانوں کے ادب میں‌اہم مقام حاصل ہے ۔ انہوں نے ملک بھر کے رسائل و جرائد میں بچوں اور نوجوانوں کےلئے بے شمار کہانیاں تحریر کیں۔ ماضی میں ان کی ادارت میں بچوں کےلئے ایک میگزین طفل کوکب بھی شائع ہوتا رہا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.