تیسری سالگرہ’’بچوں کا گلستان‘‘ کی شاندار تقریب کا انعقاد

تقریب 16اپریل کو ملتان ٹی ہائوس میں منعقد ہو گی ، لکھاریوں کو ایوارڈز دیئے جائیں‌گے۔
خانیوال(تصور عباس سہو) خانیوال سے شائع ہونے والا بچوں کا مقبول میگزین بچوں کا گلستان اپنی کامیاب اشاعت کے تین سال مکمل کر رہاہے ۔ اس موقع پر بچوں کا گلستان ٹیم اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بہت ہی خاص اور منفرد تقریب کا انعقاد کر رہی ہے ۔جس میں ملک بھرسے دوسو کے قریب بچوں کے ادیب اکٹھے ہوں گے۔ یہ تقریب 16اپریل 2017ء کو ٹی ہاؤس نزد کلمہ چوک ملتان میں منعقد ہو گی۔اس تقریب میں بچوں کاگلستان کے سال بھر کے بہترین رائٹرز کو انعامات اوراعزازت دیے جائیں گے ۔اس کے علاوہ بچوں کا گلستان کے زیر اہتمام کرائے جانے والے مقابلے ’’گلستان کہانی‘‘ کے نتائج کااعلان بھی کیا جائے گااور اول ، دوئم ، سوئم آنے والے رائٹرز کو ایوارڈ اور انعامات بھی دیئے جائیں گے۔اس سلسلے میں ملک بھر کے لکھاریوں کودعوت نامے روانہ کردیے گئے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.