حکومت ادیبوں کو خدمت کارڈ کا اجراء کرے : عاطر شاہین

90فیصد ادیبوں کا تعلق متوسط طبقے سے ہے ، رسائل صرف بڑے ادیبوں کو اعزازیہ دیتے ہیں
ملتان (لکھاری نیوز) حکومت نے جس طرح آرٹسٹوں، طالب علموں کے لئے خدمت کارڈکا اجراء کیا ہے اسی طرح غریب ادیبوں کے لئے بھی خدمت کارڈ کا اجراء کرے۔ عاطر شاہین کا حکومت سے مطالبہ۔ عاطر شاہین نے مزید کہا کہ 90 فیصد ادیبوں کا تعلق متوسط طبقے سے ہے ۔ کئی رسائل ایسے ہیں جو بڑے ادیبوں کو تو اعزازیہ دیتے ہیں لیکن چھوٹے ادیبوں کو اعزازیہ نہیں ملتا۔ ایسے میں اگر حکومت ان کے لیے خدمت کارڈ کا اجراء کر دے تو ان کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت ان کے مطالبے پر ضرور غور کرے گی

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.