لکھاری کا اپریل 2017 کا شمارہ شائع ہو گیا

ملتان(لکھاری نیوز) نوجوان اہل قلم کا ترجمان بننے والا پہلا ادبی اخبار لکھاری سیریز کا دوسرا شمارہ شائع ہو گیا ہے ۔ مارچ 2017 سے شائع ہونے والے اس اخبار کے دوسرے شمارے میں عبد اللہ نظامی کا انٹرویو ، قاسم سرویا کا ہلکا پھلکا کالم ، واجد ابرار کی تیکھی باتیں اور ادبی دنیا کی خبریں شامل ہیں۔ ایڈیٹر عاطر شاہین کے فیس بک پر لکھاری ساتھیوں کے بہت سارے شکوے موصول ہوئے کسی کو شکایت تھی کہ انہیں پرچہ نہیں مل سکا اور کسی نے شکریہ کے ساتھ وصولی کی رسید بھی پوسٹ کی ہے ۔ ایڈیٹر لکھاری نے تمام لکھاری حضرات سے درخواست کی ہے وہ اپنا ایڈریس بھیج دیں جن کے ایڈریس ملتے جا رہے ہیں ان کو لکھاری پوسٹ کیا جا رہا ہے۔ مگر لگتا ہے کہ محکمہ ڈاک نے بھی لکھاری ٹیم سے کوئی دشمنی نکالی ہوئی کئی لکھاریوں کو پہلے شمارہ بھی موصول نہیں ہو سکا اور اس کے ساتھ واجد ابرارکا بھیجا جانے والا ناول بھی کئی لکھاریوں کو موصول نہ ہو سکا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.