’’مجھے مل گیا ہے‘‘، ’’مجھے نہیں ملا‘‘: لکھاریوں کے ’’لکھاری ‘‘ نہ ملنے پر تاثرات

مطلوبہ ٹکٹس لگانے کے باوجود پارسل منزل پر پہنچنے میں ناکام، کچھ کو صرف خالی لفافے ملے

ملتان(لکھاری نیوز)لکھاری کی اشاعت سے پہلے’’لکھاری سیریز‘‘ کو لکھاریوں کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے سوشل میڈیلا پر اعلان کیا تھا کہ لکھاری اپنے اپنے ایڈریس ایڈیٹر کو ان باکس کر دیں جس پر سینکڑوں قارئین اور لکھاریوں نے اپنے ایڈریس ایڈیٹر کو ان باکس کر دئیے۔ مگر افسوس کا مقام یہ ہے کہ ہمارے ڈاک کے ناقص نظام کی وجہ سے کچھ قارئین اور لکھاریوں کو پارسل نہ مل سکے اور کچھ لوگوں کو جو پارسل ملے ان میں لکھاری موجود تھا لیکن واجد ابرار کا ناول نہیں تھا۔ کئی قارئین کو تو خالی لفافے ہی ملے جن میں نہ لکھاری تھا اور نہ ناول۔ حالانکہ لفافے پروزن کے حساب سے 40روپے کی ٹکٹ لگائی گئی تھی لیکن اس کے باوجود پارسل اپنے منزل مقصود پر نہ پہنچ سکے۔ جس کی وجہ سے کئی قارئین نے شکوے کئے کہ انہیں پارسل نہیں مل سکے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.