محکمہ ڈاک کی مہربانی : واجد ابرار کا ناول اڑا لیا

ملتان (عاطر شاہین سے) لکھاری بھی محکمہ ڈاک کے متاثرین میں شامل۔ لکھاری نے حال میں پاکستان بھر کے لکھاریوں کو لکھاری کا پہلا شمارہ اور واجد ابرار کا ناول ایک عمر اثر ہونے تک کی اعزازی کاپی پہنچانے کےلئے محکمہ ڈا ک اسے استعفادہ حاصل کیا گیا تھا۔ مگر آفاق احمد خان کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ انہیں جو ڈاک ملی اس میں لکھاری کا لفافہ نہ صرف پھٹا ہوا تھا بلکہ اس میں واجد ابرار کے ناول کی کاپی بھی موجود نہ تھی ۔ ایڈیٹر لکھاری عاطر شاہین نے ملک بھر کے لکھاریوں سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی اورکو بھی اس بارے میں شکایت ہو تو ان سے رابطہ کریں تاکہ محکمہ ڈاک والوں کو باضابطہ شکایت درج کروائی جا سکے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ لکھاریوں کو پوسٹ کی گئی کتب محکمہ ڈاک والوں کی نذر ہو گئی ہوں۔ صداقت حسین ساجد کے مطابق ان کے ساتھ بھی بہت مرتبہ ایسا ہو چکا ہے اور ان کے کئی انعامات جو کتب کی صورت میں ان تک پہنچنے والے وہ آج تک نہیں پہنچے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.