پاکستان رائٹرز گلڈکی طرف سے کتابوں پر انعامات کا اعلان

لاہور(عاطر شاہین سے )ادارہ منصفین پاکستان(پاکستان رائٹرز گلڈکی طرف سے سال 14-2013کے مقابلے میں شامل ہونے والی بہترین کتابوں پر انعامات کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔پاکستان رائٹرز گلڈ کی پریس ریلیز کے مطابق اردو نثر میں یوسف حسین شیرازی کی کتاب ’’خود مختاری کیسے؟‘‘ اول انعام کی حقدار قرار پائی جبکہ نجم الدین احمد کی کتاب ’’آئو بھائی کھیلیں ‘‘دوم انعام کی مستحق قرار پائی ۔ اردو نظم میں عامر سہیل کا شعری مجموعہ ’’کچھ طائر پنکھ گراتے ہیں‘‘اول جبکہ عزیز اعجاز کا شعری مجموعہ ’’خواب اور موسم ‘‘ دوم انعام کا حقدار قرار پایا ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.