پھول کلب ضلع وہاڑی کے سابق صدرذیشان اختر شیخ خالق حقیقی سے جا ملے

ملتان (لکھاری ڈیسک نیوز)پھول کلب ضلع وہاڑی کے سابق صدر اور پرائیڈ پبلیکیشنز لاہور کے چیئرمین ذیشان اختر شیخ 2فروری 2017 کو گردوں کے مرض سے لڑتے لڑتے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔وہ گردوں کے عارضے کے سبب 6 ماہ سے علیل تھے اور ڈائیلسز پر تھے۔ ان کی ناگہانی وفات پر ملک بھر کے لکھاریوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔اس حوالے سے ان کے دوست ڈاکٹر عبیداللہ نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ذیشان اختر شیخ اپنے بہت عمدہ کاروبار سے وابستہ تھے’

انہوں نے کچھ عرصہ قبل بچوں کے ادب سے محبت کی بنا پر بچوں کے ادیبوں کے لئے ایک انقلابی قدم کے طور پر ایک میگزین سمائل ٹائم کے نام سے شروع کرنے اور میگزین میں شائع ہونے والی ہر تحریر پر معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ دن رات ذہنی پریشانیوں کی بنا پر انہیں ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کرناپڑیں اور دواؤں نے ان کے گْردوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا حتیٰ کہ ان کے گردے جواب دے گئے۔ کریٹینائن کی مقدار حد سے تجاوز کرنے لگی اور ہفتے میں دو سے تین بار ڈائیلائیسز ہونے لگے۔ جب لاکھوں روپے علاج پر صرف ہونے لگے تو انہیں صحت کی بحالی تک اس پراجیکٹ کو ملتوی کرنا پڑا۔ ادب اور فیس بْک کی دنیا سے اِن رویؤں سے تنگ آ کر مسلسل دور ہونا پڑا۔ملتان کے لکھاری کمال ایوب صدیقی نے کہا ہے کہ بڑی دکھ بھری خبر ہے۔ کراچی کی لکھاری راحت عائشہ نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت دکھ ہوا ہے اچانک یہ خبر سن کر۔عاطر شاہین نے کہا کہ ذیشان بہت اچھے انسان تھے اور انہوں نے مجھے سمائل ٹائم میں شامل ہونے کی بھی آفر کی تھی۔ ان کے علاوہ ملک کے دیگر لکھاریوں نے بھی غم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ذیشان شیخ کی مغفرت کی دعا کی ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.