یو بی ایل نے چھٹے لٹریسی ایوارڈ 2016 کے نتائج کا اعلان کر دیا

ملتان(زبیر امین سے)یو بی ایل نے چھٹے لٹریسی ایوارڈ 2016کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ایوارڈ کی تقریب 11 فروری 2017ء کو کراچی میں منعقد ہوئے جس میں اعلان کردہ رزلٹ کے مطابق بچوں کے اردو ادب ی کیٹگیری میں نامزد ادریس صدیقی کو ان کی کتاب جنگل کہاں گیا پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔واضح رہے کہ اس کیٹگری میں بچوں کے معروف ادیب نذیر انبالوی کی کتاب وہ ایک جملہ بھی نامزد تھی ۔ بچوں کے ہی ادب میں انگریزی زبان میں فہمیدہ ریاض کو ان کی کتاب Our Bhittaiپر دیا گیا۔ اس کے علاوہ محمد حمید شاہد کو بہترین اردو فکشن ، اختر وقارعظیم کو بہترین اردو نان فکشن ، عباس تابش کو بہترین شاعری ، وحید رضا بھٹی کو بہترین اردو ترجمہ ، عبد الماجد شیخ بہترین انگلش نان فکشن پر بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔
یاد رہے کہ بچوں کے معروف ادیب نذیر انبالوی بچوں کے اردو ادب میں اور فہمیدہ ریاض نے بچوں کے انگریزی ادب میں نامزدگی حاصل کی تھی ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.



This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.